Tuesday, October 27, 2020
Home Trending محفوظ ماحول ہی شہرکو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتا ہے، تاجر...

محفوظ ماحول ہی شہرکو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتا ہے، تاجر رہنما

285043-Sirajqasimapp-1409690125-452-640x480چیمبر آف کامرس میں گزشتہ روزکو آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں تاجر رہنما سراج قاسم تیلی نے کہا کہ شہر میں جرائم کی مکمل بیخ کنی اسی صورت ممکن ہے کہ ہر نوعیت کے جرائم کی حقیقی تفصیل حاصل کرکے منظم حکمت عملی مرتب کی جائے، پولیس کی موجودہ ٹیم میں اچھے افسران ہیں لیکن پولیس افسران وزرا کو خوش کرنے کی بجائے حقیقی بنیاد پر عوام کی خدمت کریں تو تاجر برادری ان سے مکمل تعاون کرے گی۔

جرائم سے متعلق جاری کیے جانے والے اعدادوشمار حکومت، عوام اور تاجربرادری کوگمراہ کررہے ہیں، چند ماہ کے دوران امن و امان کی صورتحال میں بہتری ضرور آئی ہے لیکن مجموعی صورتحال خراب ہے پولیس افسر رپورٹ کیے گئے مقدمات پراعدادوشمار مرتب کرتے ہیں جبکہ متاثرین کی اکثریت جرائم کی شکایات درج ہی نہیں کراتی، کراچی چیمبرآف کامرس کے صدر عبداللہ ذکی نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری،اغوا کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے، تجارتی مال سے لدی گاڑیاں چھیننے کی بڑھتی وارداتوں سے کاروبار بند ہورہے ہیں، محفوظ ماحول ہی شہرکو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتا ہے۔

پولیس چیمبر لائڑن کمیٹی کے چیئرمین حفیظ عزیز نے آئی جی کو بتایا کہ لی مارکیٹ میں واقع کرائم برانچ کا عملہ بھتہ خوری میں ملوث ہے جو اولڈ سٹی ایریا کے تاجروں کو اٹھاکر لے جاتے ہیں بعدازاںکسی قسم کی شکایت نہ کرنے اور بھاری رشوت وصول کرکے تاجروں کو چھوڑا جارہا ہے جس سے تاجر خوف زدہ ہیں، کراچی چیمبر آف کامرس کے نائب صدرادریس میمن نے کہا کہ شہر کے تجارتی مراکز سے ماہوار وصولیوں کا سلسلہ جاری رہے، انجمن تاجران میرٹ روڈ کے صدررفیق جدون نے کہا کہ اولڈ سٹی ایریا کے تاجر اپنی جان بخشی کے لیے بھتہ خوروں کو باقاعدگی سے بھتہ دینے پر مجبور ہیں اور بھتہ تجارتی مراکز کے نمائندے اکٹھا کرکے بھتہ خوروں تک پہنچاتے ہیں اگر ایسا نہ کیا جائے تو بھتہ خور انھیں جان ماردیں گے تاجروں کو پولیس کی جانب سی اب اپنی جان اور مال کے تحفظ کا یقین نہیں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گستاخانہ خاکے،سندھ اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع

کراچی، فرانس میں توہین رسالت پر مبنی گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کےخلاف جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے صوبائی...

اے وی ایل سی کی کارروائی، موٹرسائیکلیں چھننے والے گروہ کے 5 کارندے گرفتار

کراچی:اینٹی وائلنس لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے موٹرسائیکلیں چھیننے والے گروہ کے 5 ملزمان گرفتار کرلئے ، ذرائع اے وی...

گساخانہ خاکے، کراچی بار کی بدھ کو ہڑتال کا اعلان

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کامعاملہ کراچی بارایسوسی ایشن نے بروزبدھ عدالتوں میں ہڑتال کااعلان کردیا کل سٹی...

اختر کالونی، پسند کی شادی کرنےوالے نوجوان پر حملہ

کراچی، اختر کالونی میں پسند کی شادی کرنے نوجوان کا جرم بن گیا، نامعلوم افراد نے نور نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے...