Tuesday, October 20, 2020
Home Trending الطاف حسین کی عزت اسی میں وہ اپنا امیدوارواپس لیں، سراج الحق

الطاف حسین کی عزت اسی میں وہ اپنا امیدوارواپس لیں، سراج الحق

sirajulhaq-pakistan-jamaat-e-islami کراچی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کی عزت اسی میں ہے کہ وہ اپنا امیدوار واپس لے لیں کیونکہ کراچی میں اب جبر کا خاتمہ ہونے والا ہے۔ شارع پاکستان پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ شہر نے الطاف حسین اور اس کے ٹولے کو کیا کچھ نہیں دیا لیکن اب کراچی کو لوگ اجمل پہاڑی اور صولت مرزا کے حوالے سے جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے جب کہ الطاف حسین کی عزت اسی میں ہے کہ وہ این اے 246 سے اپنا امیدوار واپس لے لیں کیونکہ اب شہر میں جبر کا خاتمہ ہونے والا ہے، کراچی کے لوگ کہتے ہیں کہ اب یہاں سلیکشن نہیں الیکشن ہونا چاہئے کیونکہ اب شہر کے لوگ آزادی کا سانس لینا چاہتے ہیں۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ الطاف حسین جان لیں اب جی تھری کا نہیں تھری جی کا زمانہ آگیا شہر میں اب غنڈہ گردی کی سیاست نہیں چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے پوچھتا ہوں کہ کراچی میں یہ کیا ڈرامہ چل رہا ہے، قائم علی شاہ بتائیں وہ سال میں کب جاگتے ہیں۔

1 COMMENT

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن صفدر کی ضانت منظور

مزار قائد بے حرمی کیس میں اغو کا مقدمہ درج ہونے کے بعد اب سٹی کورٹ ایک لاکھ روپے کت...

مصباح سے کوئی اختلاف نہیں، ان کا ورک لوڈ کم کیا ہے:مانی

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے پی ایس ایل اور پی سی بی تنازع کے...

چھاتی کا سرطان: کہیں آپ لاعلم تو نہیں؟

اینکرز کے کوٹ اور دوپٹوں پر لگی ’’پنک ربن‘‘ کا مقصد ناظرین کو ہر لمحہ ’’ ماہ اکتوبر: بریسٹ کینسر سے آگاہی...

کیپٹن (ر) صفدر گرفتار، سندھ حکومت نے لاتعلقی ظاہر کردی

اکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی کے ہوٹل سے گرفتار کرلیا گیا۔ مزار قائد کا تقدس پامال...