Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں 11اپریل کوکاروان دعوت کی قیادت سراج الحق کریں گے

11اپریل کوکاروان دعوت کی قیادت سراج الحق کریں گے

sirajulhaq-pakistan-jamaat-e-islamiکراچی، جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے تحت 11اپریل کو کاروان دعوت کراچی پریس کلب سے نکلے گا جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی سراج الحق کریں گے ۔ اس بات کا فیصلہ اسلامک سینٹر گزری میں امرائے زون کے اجلاس میں کیا گیا اجلاس کی صدارت امیر ضلع حافظ عبد الواحد شیخ کر رہے تھے ۔ اجلاس کے دوران 12اپریل کو ہونے والے جلسہ عام اور کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کی مہم کا بھی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر قیم ضلع سفیان دلاور ، نائب امراءسید عبد الرشید ، علی حسین ، راجہ عارف سلطان ، ظہور احمد جدون اور مولانا کاشف شیخ بھی موجود تھے ۔جماعت اسلامی کراچی کے 12اپریل کو ہونے والے جلسہ عام کے لیے جماعت اسلامی کے تحت ضلع جنوبی کے 10مقامات پر 10تا12اپریل استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے اور ضلع بھر میں فلوٹ بھی گشت کرے گا۔اس موقع پر امیر حافظ عبد الواحد شیخ نے کہا کہ جلسہ عام میں ضلع جنوبی سے بڑی تعداد میں کارکنان شریک ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں گھر گھر رابطے کیے جا رہے ہیں اور لوگوں تک جماعت اسلامی کی دعوت پہنچائی جا رہی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...