کراچی، صنعتی علاقے سائٹ میں واقع صنعتوں کو پانی کی فراہمی منقطع کرنے پر تاجر برادری نے صنعتیں بند کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب احتجاج کیا اور ایم ڈی واٹر بورڈ کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔تاجر رہنما سراج قاسم تیلی کا کہنا ہے کہ جب تک ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ مصباح الدین کو فارغ نہیں کیا جاتا صنعتیں نہیں کھولیں گے۔ ادھر صدر کراچی چیمبر یونس بشیر کا کہنا تھا کہ ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ نے سندھ حکومت کو گمراہ کیا، دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے فریقین کو مذاکرات کے لئے طلب کرلیاہےاورسائٹ میں یومیہ بتیس ملین گیلن پانی کی فراہمی کی یقین دھانی کرادی ہے، جس پر تاجر رہنما سراج قاسم تیلی نے احتجاج ختم کرتے ہوئے کہا کہ اگر رات تک پانی کی فراہمی شروع نہ ہوئی، تو وزیر اعلیٰ سندھ کو تمام انڈسٹریز کی چابیاں دے دیں گے۔