Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں کاروبار سائٹ لمیٹڈ نے ایک ارب روپے سالانہ آمدنی کا ہدف حاصل کرلیا

سائٹ لمیٹڈ نے ایک ارب روپے سالانہ آمدنی کا ہدف حاصل کرلیا

   Site Limitedوزارت صنعت وتجارت سندھ کے محکمے سائٹ لمیٹڈ نے ادارے کی تاریخ میں پہلی بار مالی سال 2013-14میں ایک ارب روپے سالانہ آمدنی کا ہدف حاصل کرلیاہے، سائٹ لمیٹڈ نے مختلف اداروں پر اپنے سالانہ واجبات کی وصولی میں بھی 30فیصد اضافہ کیاہے اس کے علاوہ مالی سال 2014-15کا بجٹ منظوری کے لیے آئندہ ہفتے منگل 18نومبرکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پیش کردیا جائے گا جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔یہ بات سائٹ لمیٹڈ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتائی گئی۔اعلامیے کے مطابق ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ نذر محمد بوذدار نے اچانک سائٹ لمیٹڈ کے تمام دفاتر کادورہ کیااور افسران اور ملازمین کی حاضری چیک کی۔ انھوں نے اس موقع پرغیر حاضرملازمین اور افسران کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی کے احکام دیے اورکہاکہ ایسے ملازمین اور افسران جو اپنے فرائض ایمانداری سے ادا نہیں کررہے اور مسلسل دفاتر سے غیر حاضر ہیں انھیں ملازمت سے فارغ کردیا جائے گا۔ انھوں نے ہدایت کی تمام ملازمین بائیو میٹرک سسٹم کے تحت اپنی حاضری یقینی بنائیں اور اپنے فرائض مکمل ایمانداری سے انجام دیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...