پولیس کا فرض مدد آپ کی کے محاورے کو ایس ایچ او سائٹ نے سچ کردکھایا۔ ذرائع کے مطابق ایس ایچ او سائٹ نے بینک سے 5 لاکھ روپے یا اس سے زائد رقم نکلوانے والے شخص کو سیکورٹی فراہم کرنے کا اعلان کردیا، سائٹ ایریا کے بینکوں کے باہر پوسٹر آویزاں کردیئے گئے، بینک حکام اور سائٹ ٹریڈ ایسوی ایشن کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے کہ کوئی شہری یا تاجر 5 لاکھ روپے تک کی رقم بینک سے نکلواتا ہے تو ایک فون کال پر پانچ سے سات منٹ میں موٹرسائیکل اسکواڈ فراہم کردیا جائے گا