Monday, October 26, 2020
Home Trending اسمال انڈسٹری کارپوریشن کا ڈیٹا کمپیوٹرائزد کیا جائے، وزیر صنعت...

اسمال انڈسٹری کارپوریشن کا ڈیٹا کمپیوٹرائزد کیا جائے، وزیر صنعت رﺅف صدیقی

rauf siddiquiکراچی        اسمال انڈسٹریل اسٹیٹس ناردرن بائی پاس ایسے تمام پلاٹوں کی الائٹمنٹ کینسل کردی جائے جنہوں نے پچھلے 5سال سے کوئی صنعت نہیں لگائی ہے صوبائی وزیرِ صنعت و تجارت چیئرمین سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن رﺅف صدیقی نے سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ، کراچی کے جن پلاٹوں کی الاٹمنٹ کو پانچ برسوں یا مقررہ میعاد سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے ، اگر اب تک ان پلاٹوں پر صنعت نہیں لگائی گئی یا ان کی مکمل ادائیگی نہیں ہوئی، انہیں فی الفور کینسل کردیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹسپارکس میں تمام سہولیات کی موجودگی کے باوجود ان پلاٹوں پر مالکان کی جانب سے کوئی صنعت نہ لگانے کے باعث صنعت لگانے والے ان لوگوں کی حق تلفی ہو رہی ہے جو ان اسٹیٹسپارکس میں صنعت لگانے کے خواہشمند ہیں۔ لہٰذا ایسے تمام پلاٹوں کی کینسلیشن کا فوری نوٹس جاری کیا جائے۔اس موقع پر سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کے تمام سینئر افسران موجود تھے۔ صوبائی وزیرِ صنعت و تجارت چیئرمین سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن رﺅف صدیقی نے کارپوریشن کے اکاﺅنٹس، انجینئرنگ اور آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو ہنگامی بنیادوں پر کمپیوٹرائزڈ کرنے کے احکامات جاری کئے۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام ملازمین کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈکرنے اور ملازمین کے اسناد کی جانچ پڑتال کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ۔ انہوں نے کہا کہ جعلی اسناد کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...