Sunday, October 25, 2020
Home کھیل قومی رینکنگ اسنوکرکا تاج محمد سجاد کےسر سج گیا

قومی رینکنگ اسنوکرکا تاج محمد سجاد کےسر سج گیا

Snookerکراچی ، چھٹی قومی رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل محمد سجاد نے اپنے نام کر لیا ہے ، یہ ان کے کیریئر کا دوسرا قومی رینکنگ ٹائٹل بھی ہے۔ نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس کراچی کے اسنوکر ہال میں پندرہ فریمز پر مشتمل فائنل میں محمد سجاد نے عمران شہزاد کیخلاف دلچسپ معرکے میں آٹھ، پانچ فریمز سے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے دوسرے فریم میں سنچری بریک بھی کھیلا۔محمد سجاد نے ابتدائی چار فریمز لگاتار جیت کر عزائم کا اظہار کر دیا۔ انہوں نے یہ فریمز تہتر تینتیس، ایک سو دو پانچ، بہتر ایک اور ستر چالیس سے جیتے۔ بعد ازاں عمران شہزاد نے مسلسل دو فریمز پچہتر دو اور اٹہتر بتیس سے جیت کر کم بیک کیا۔ محمد سجاد نے ساتواں ، آٹھواں اور نواں فریم تراسی صفر، پینسٹھ چودہ اور ستاسی چوبیس سےاپنے نام کر کے مقابلے میں سات، دو فریمز سے برتری حاصل کر لی۔ اس موقع پر عمران شہزاد نے ایک مرتبہ پھر کم بیک کیا اور لگاتار تین فریم چھیاسی صفر، ایک سو دس صفر اور ترانوے صفر سے جیت کر میچ میں واپسی کی ناکام کوشش کی۔ اس دوران انہوں نے ترانوے اور تریپن کے بریک بھی لگائے۔ محمد سجاد نے تیرہواں فریم ستتر سترہ سے جیت کر آٹھ، پانچ ٹائٹل جیت لیا۔ تقریب تقسیم انعامات میں فاتح محمد سجاد ساٹھ ہزار، رنرز اپ عمران شہزاد پینتیس ہزار روپے انعام کے حقدار ٹھہرے۔ سیمی فائنلسٹس میں تیس، تیس ہزار جبکہ کوارٹر فائنلسٹس میں بیس، بیس ہزار روپے تقسیم کئے گئے۔ ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم ایک لاکھ چوہتر ہزار روپے تھی جس میں پری کوارٹر فائنلسٹس اور ہائیسٹ بریک پر بھی انعامات دیئے گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...