Saturday, October 24, 2020
Home کالم /فیچر سوشل میڈیا اور نوجوانوں (مکالمہ: ارم فاطمہ )

سوشل میڈیا اور نوجوانوں (مکالمہ: ارم فاطمہ )

effects-of-social-media-on-studentsرات کے ساڑھے نو بج رہے تھے کھانے کی ٹیبل پر سے بھائی دو بار آواز دے چکیں تھیں ۔ میں بس ابھی آئی کہہ کر پھر گروپ میں لگے رزلٹ کو دیکھ کر جلدی جلدی دوستوں کو مبارکباد کے کمنٹس لکھنے لگی۔
السلام وعلیکم بھائی! میں انہیں سلام کرکے کرسی گھسیٹ کر بیٹھ گئی۔
محسن: شام کو میں آفس سے آیا تم تب بھی لیپ ٹاپ پہ مصروف تھیں شام کی چائے بھی ہمارے ساتھ نہیں پی اور اب کھانے پر تمہاری شکل نظر آئی ہے۔
ایسی بھی کیا مصروفیت ماہا؟ ان کا لہجہ غصہ لئے ہوئے تھا۔
ماہا: بس بھائی وہ مقابلے میں افسانہ بھیجنے کی آخری تاریخ تھی تو جلدی جلدی لکھ رہی تھی۔
سارہ بھابی :پوچھیں مت جب سے یونیورسٹی سے فارغ ہوئی ہے یا انٹرنیٹ پہ لگی رہتی ہے یا پھر سدرہ سے چیٹنگ کرتی رہتی ہے۔ جدید دور کی ان ایجادات نے انہیں ان کے اپنوں سے دور کر کے تنہائی کا عادی بنا دیا ہے ۔
ماہا : بھابی اب ایسی بھی بات نہیں ہے آپ کے ساتھ ہاتھ بٹاتی ہوں اور مہمان آئیں تو ان کے پاس بھی بیٹھتی ہوں۔
محسن : ان سوشل میڈیا نے آپ نوجوانوں کی سوشل لائف ختم کر دی ہے۔ آج کی نوجوان نسل صبح کے ناشتے سے لے کر رات کے کھانے تک نیٹ کے ساتھ چپکی رہتی ہے اور سب سے بڑھ کر ان میں مطالعہ کی عادت ختم ہوتی جا رہی ہے۔
ماہا: بھائی آپ صرف تصویر کا ایک رخ دیکھ رہے ہیں یہ بھی تو دیکھیں آج زندگی تمام شعبوں میں کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپ اور الیکٹرانک میڈیا سے آن لائن مارکٹنگ جاب بینکنگ ایجوکیشن غرض ہر شعبہ ہائے زندگی کو جدید دور سے ہم آہنگ کر دیا ہے تعلیمی میدان میں بہت سی مثبت تبدیلیاں آئیں ہیں۔
banner_social_media_generic-cfمحسن : کیا مثبت تبدیلیاں آئیں ہیں تفصیل سے بتانا۔
ماہا: درس وتدریس سے منسلک افراد کی بہت سی مشکلات حل ہوئیں ہیں الیکٹرونک لائبریری،آن لائن ای بکس،مختلف سماجی مذہبی سیاسی اخلاقی موضوعات پر آڈیو اور ویڈیولیکچرز تک گھر بیٹھے رسائی آسان ہو گئی ہے۔
کئی پاکستانی نوجوانوں نے ذاتی کوشش سے تعلیمی ویب سائٹس قائم کی ہیں جن پر طلباو طالبات کو تعلیمی نوٹس سابقہ پرچے تعلیمی اعلانات اور گفتگو کرنے کا موقع ملتا ہے۔
محسن : اس کی مقبولیت اور اہمیت سے انکار نہیں مگر تم ایک محدود دائرے میں رہ کر بات کر رہی ہو۔ معاشرے کی اجتماعی صورت کو سامنے رکھو تو تمہیں پتا چلے کہ نوجوان نسل پر سوشل سائٹس کیسے منفی اثرات مرتب کر رہی ہے ؟
ہمارا روز بروز گرتا تعلیمی معیار ،نوجوانوں میں بڑھتے جرائم ،اپنوں سے دوری بے اعتنائی مایت پرستی اوران کا ڈپریشن میں مبتلا ہو کر تنہائی کا شکار ہو جانا، ان کی صحت تعلیم پریکٹیکل لائف پر یہ منفی اثرات سوشل میڈیا کی مرہون منت ہے ۔
بھابی سارہ : کل ہی ساتھ والی آنٹی بتا رہی تھیں ان کی کزن کا بیٹا ایف ایس سی میں فیل ہو گیا۔ اجتماعی پڑھائی کا بہانہ کر slide_1-e1335810282304کے دوستوں کے ساتھ نیٹ پر موویز اور کرکٹ میچز دیکھتا رہا۔
ماہا : بھابی آپ جانتی ہیں اب آن لائن پاکستانی لڑکے لڑکیاں خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ قرآن پڑھانا آن لائن ٹیوشن گیمز کی تیاری آپ کو کھانے کی نئی نئی ترکیبوں کا شوق ہے۔ آپ نیٹ پر دیکھا کریں اور میں تو سوچ رہی تھی ان بچوں کے لئے آن لائن قرآن شروع کروانا چاہیے۔سوشل سائٹس کے حق میں ایک اور دلیل دی۔
محسن :بہر حال تمہارے اتنے زور و شور سے دلائل دینے پر میں اتنا ہی کہوں گا کہ ایک سکے کی طرح سوشل میڈیا کے دو رخ ہیں۔ ایک مثبت اور ایک منفی یہ ٹاس کرنے والے پر منحصر ہے کہ آیا وہ سوشل میڈیا کو اچھے مقاصد کے لئے استعمال کرتا ہے یا منفی اور یہ جاننا سب سے زیادہ ضروری ہے کہ انٹرنیٹ کے منفی اثرات سے گھر اور معاشرے کو محفوظ رکھیں اور اس کے مثبت استعمال سے اپنی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کریں کیونکہ کوئی بھی چیز اچھی یا بری نہیں ہوتی صرف نیت اچھی یا بری ہوتی ہے ۔
ماہا : جی بھائی آپ صحیح کہہ رہے ہیں۔ یہ کہتے ہوئے دل ہی دل میں فیصلہ کیا کہ زندگی کو ایک ترتیب کے ساتھ اور خوبصورتی کے ساتھ گذارنا ہی عقلمندی ہے ہر چیز ایک حد میں اچھی لگتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ایف آئی اے کی کراچی میں کارروائی، را نیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار

ایف آئی اے نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے را تیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار کرلیا، ترجمان ایف آئی اے...

کرپشن کا الزام، میونسپل کمشنر اور ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ معطل

کراچی:غیر قانونی طریقے سے من پسند کمپنیوں کو اشتہارات کے ٹھیکے دینے اور سرکاری فیس وصولی میں خرد برد کے معاملے پر...

رینجرزکی شہرکےمختلف علاقوں میں کارروائیاں، 18ملزم گرفتار

کراچی: سندھ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں ملوث 18 ملزمان کو گرفتار کر لیا،...

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...