Sunday, October 25, 2020
Home Trending سافٹ ڈرنکس پر عید ڈسکاﺅنٹ، عوام محروم، منافع خور وں نے لوٹ...

سافٹ ڈرنکس پر عید ڈسکاﺅنٹ، عوام محروم، منافع خور وں نے لوٹ لیا

bottles (Copy)کراچی(رپورٹ:عبدالولی خان)کوکا کولا اور پیپسی کی جانب سے ایک لیٹر،ڈیڑھ لیٹر اور سوا 2لیٹر کی بوتلوں پر دی گئی رعایت ناجائز منافع خوروں کی جیبوں میں چلی گئی ۔کوکا کولا بیوریجز پاکستان لمیٹڈاور پاکستان بیوریجز لمیٹڈ نے اپنے تمام برانڈزکے فیملی پیکس پر رعایت دی اور ایک لیٹر کی قیمت 50روپے ،ڈیڑھ لیٹر کی 70روپے اورسوا2لیٹر کی100روپے مقرر کی اور اس کی مناسب تشہیر کی بھی گئی ، پاکستان بیوریجز لمیٹڈ نے سیون اپ، مرنڈا ،ڈیواور پیپسی سمیت ڈائٹ بوتلوں کے ڈھکن(کیپ)پر نمایاں طور پر ٹھنڈی بوتل کی قیمت درج کرنے کے ساتھ ساتھ ریپر پر فیلمی بچت پیک کے ساتھ بھی وہی قیمت درج کی لیکن صارفین کو اس کا فائدہ نہیں پہنچ سکا اور شہر بھر میں شاید ہی کسی بھی صارف نے ایک ،ڈیڑھ یا سوا2لیٹر کی سافٹ ڈرنک کی ٹھنڈی بوتل 50،70یا 100روپے میں حاصل کی ہو، ہر صارف نے 5 سے 20روپے تک اضافی ادا کئے ۔دوسری جانب کوکا کولا نے ڈھکن یا ریپر پر قیمت درج نہیں کی لیکن اس کی مناسب انداز میں تشہیر ضرور کی گئی ہے۔

زائد وصولی کے حوالے سے دکانداروں سے بات کی گئی تو ان کا کہنا ہے کہ بجلی کے بل و دیگر اخراجات کے ساتھ ریٹیل پرائس پر سافٹ ڈرنکس کی فروخت ممکن نہیں ، جبکہ اس سلسلے میں پاکستان بیوریجز لمیٹڈ (پیپسی)کے ہیڈ آف کارپوریٹ افیئرز خرم شاہ نے کہاکہ یہ تو صرف ایک بہانہ ہے کیونکہ سافٹ ڈرنکس اتنی مقدار میں فروخت ہوتی ہیں کہ باآسانی اچھا منافع کمایا جا سکتا ہے ،کوکا کولا بیوریجز کے فہد قادر نے کہاکہ ہم نے ذرائع ابلاغ کا قیمتوں کے حوالے سے مناسب تشہیر کی تو صارف زائد ادائیگی کیوں کر رہے ہیں اور ہم تو دکانداروں کو پابند نہیں کرسکتے یہ کام تو حکومتی اداروں کا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دکانداروں کا کم منافع کا عذر بالکل ے بنیاد ہے کیونکہ مناسب سیل پر کمپنیوں کی جانب سے کمیشن کی ادائیگی کی جاتی ہے تو وہ منافع کی ہی ایک شکل ہے ۔ متعلقہ کاروبار سے وابستہ مختلف افراد سے بات کرنے معلوم ہوا کہ مسئلہ صوبہ سندھ میں زیادہ ہے جبکہ پنجاب سے آبادی پاکستان کی آبادی کے نصف سے زائد ہے اور اسی حساب سے وہاں سافٹ ڈرنکس کی کھپت بھی زیادہ ہے لیکن صوبائی حکومت سے تھوڑا زیادہ فعال ہونے کی وجہ سے وہاں سافٹ ڈرنکس پر زائد وصولی کی شکایات بہت کم ہیں ۔س

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ دونوں کمپنیوں کی ریگولر یعنی 250ملی لیٹر اور سب سے چھوٹی پیٹ بوتل جس کی مقدار 500ملی لیٹر ہے ،ان پر بھی صارفین ریٹل پرائس سے 5روپے زائد ادا کرنے پر مجبور ہیں۔ کمپنی کی جانب 3سے4ماہ قبل ’اوور پرائسنگ‘(زائد وصولی)کی شکایات کے بعد ریگولر بوتلوںکے ڈھکن پر ملکی تاریخ میں پہلی بار قیمت کا اندارج کیا گیا جو کہ ٹھنڈی بوتل کی20روپے ہے لیکن شہر میں پرائس کنٹرول کے محکمہ کے فعال نہ ہونے یاناجائز منافع خوروں کوپکڑنا ترجیحات میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے شہری یومیہ 15سے 20لاکھ روپے اضافی ادا کر رہے ہیں کیونکہ ایک محتاط اندازے کے مطابق شہر بھر میں ایک دن میں تقریباً15لاکھ سے زائدسافٹ ڈرنک کی ریگولر بوتلیں فروخت ہوتی ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...