Friday, October 30, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت مویشی منڈی، قربانی کے جانوروں کی خریداری کیلئے عوام کے رش...

مویشی منڈی، قربانی کے جانوروں کی خریداری کیلئے عوام کے رش میں اضافہ

    mandiکراچی، سہراب گوٹھ، سپرہائی وے پر قائم کی جانے والی ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں عوام کے رش میں اضافہ ہوگیا ہے، خاص طور پر ہفتے اور اتوار کو عوام کی بڑی تعداد نے منڈی کا رخ کیا اور بکرا منڈی اور گائے منڈی سے قربانی کے جانور خریدے۔
عید کے دن قریب آنے کے ساتھ ساتھ منڈی میں خریداری کا رجحان بھی بڑھ رہا ہے اور لوگ بڑی تعداد میں اپنے بچوں اور فیملیوں کے ساتھ خریداری کر رہے ہیں۔ بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ دن جیسے جیسے قریب آئیں گے خریداری میں مزید اضافہ ہوگا اور لوگوں کا ہجوم آئندہ دنوں میں عروج پر پہنچ جائے گا۔
عوام نے انتظامیہ مویشی منڈی کی طرف سے فراہم کردہ سہولتوں کا خیر مقدم کیا ہے ۔ عوام کا کہنا تھا کہ پہلی بار منڈی میں صفائی ستھرائی، جانوروں کے فضلے کی صفائی اور دیگر نظم و ضبط کو یقینی بنایا گیا ہے ۔

حفیظ خٹک
Biographical Info

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...

سندھ میں 12 ربیع الاول سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کردئیے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا...