شھر بھر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ڈپٹی کمشنر کی کاروائیاں۔ عوامی مقامات پر ماسک استعمال نہ کرنے پر 28 افراد کو وارننگ جاری اور ماسک استعمال نہ کرنے پر 11افراد پر 5 ہزار 500 روپے جرمانے عائد کیئے۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 13 فیکٹریاں،کارخانے اور دکانیں بند کرا دی گئیں۔ مختلف اضلاع میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر7 لاکھ روپے جرمانے عائد کیئے۔ ڈُپٹی کمشنر نے کراچی کے مختلف علاقوں میں 8 ہوٹلز بند کرادیئے، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 7 ہوٹلز کو 4 لاکھ 95 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 7 شادی ہالز کو وارننگ، 4 لاکھ روپے جرمانے بھی عائد کیا۔