Friday, October 30, 2020
Home Trending جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کو257رنز سے شکست دے دی

جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کو257رنز سے شکست دے دی

south-africa320x180جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کودو سو ستاون رنز سے شکست دیکر ورلڈکپ میں فتح کا بھارتی ریکارڈ برابرکردیا۔ بھارت نے ورلڈ کپ دوہزارسات میں برمودا کو اسی مارجن سے ہرایا تھا۔سڈنی میں جنوبی افریقا نے ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف پانچ وکٹوں کے نقصان پرچارسوآٹھ رنز کا پہاڑ جیسا اسکورکیا۔ جس کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں تینتیس اعشاریہ ایک اوورز میں ایک سواکیاون رنز پرآؤٹ ہوگی۔جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسو ستاون رنز سے فتح حاصل کرکے بھارت کا برمودہ کے خلاف قائم فتح کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔ بھارت نے پورٹ آف اسپین میں ورلڈکپ دوہزارسات میں برمودا کی نووارد ٹیم کیخلاف دوسوستاون رنزسے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس طرح جنوبی افریقا نے فل ٹیسٹ ممبر کےمقابل ون ڈے کرکٹ میں سب سے بڑی کامیابی کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...

سندھ میں 12 ربیع الاول سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کردئیے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا...