جنوبی افریقی ٹیم کی پاکستان آمد کا شیڈول تبدیل کردیا گیا، نئے شیڈول کے مطابق مہمان ٹیم 16 جنوری کو چارٹرڈ فلائٹ سے صبح 6 بجے کراچی پہنچے گی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کے کورونا ٹیسٹ بھی ہوٹل میں لیے جائیں گے جب کہ مہمان ٹیم سیکیورٹی کے باعث ہوٹل سے متصل کراچی جم خانہ میں پریکٹس کرے گی۔