جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم 14 سال بعد پاکستانی سر زمین پر ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے کراچی پہنچ گئی ہے۔ مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ ہوگا، رزلٹ آںے تک پلیئرز قرنطینہ میں رہیں گے اور ٹیسٹ کلیئر کرنے والے کرکٹرز اتوار سے کراچی جیم خانہ میں ٹریننگ کرسکیں گے۔
جنوبی افریقا کی ٹیم 2007ء کے بعد پہلی بار پاکستان پہنچی ہے، ٹیم کی قیادت کوئنٹن ڈی کوک کررہے ہیں جبکہ ٹیم پاکستان میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔
پہلے ٹیسٹ سے قبل دونوں ٹیموں کی ایک بار پھر کوویڈ 19 ٹیسٹنگ ہوگی جبکہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری سے کراچی میں ہوگا۔