کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل ختم، جنوبی افریقہ نے 4 وکٹوں پر 187 رنز بنالئے، پاکستان پر29 رنز کی برتری حاصل، یاسر شاہ 3 اور نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی، قبل ازیں پاکستان نے 8 وکٹوں پر 308 رنز پر تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا جس میں تو حسن علی نے گزشتہ روز کے اپنے اسکور میں 11 رنز کا اضافہ کرکے آئوٹ ہوگئے تو ڈیبیو کرنےوالے نعمان علی بھی 24 رنز بناسکے تاہم یاسر شاہ نے جارحانہ 38 رنز بنائے جس میں ایک شاندار چھکا بھی شامل تھا، جنوبی افریقہ نے دوسری اننگ کا آغاز قدرے سست انداز میں کیا اور پہلا نقصان ڈین الگر کی صورت میں ہوا29 رنز بناکر یاسر شاہ کا شکار بنے تاہم پہلی اننگ میں ناکام ایڈن مارکرم نے شاندار 74 اور ڈون نے 64 رنزبنائے، آخری سیشن میں مزید دو وکٹیں حاسل کرکے پاکستان نے سنسنی پھیلادی مزید دو آئوٹ ہونے والوں میں فاف ڈوپلیسی 10 رنز پر چلتے بنے، کپتان ڈی کک اور مہاراج وکٹ پر موجود تھے جنوبی افریقہ نے پاکستان پر 29 رنز کی برتری حاصل کرلی،