عدالت نے 2018 میں رشوت لے کر مضر صحت سویا بین آئل ڈکلیئر کرنے والے سابق ڈی جی ڈپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن ڈاکٹر فلک ناز کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا،ایف آئی اے نے حتمی چالان عدالت میں پیش کردیا کہ ملزم ڈاکٹر فلک ناز مفرور ہے، چالان کے مطابق ملزم نے رشوت لے کر 66 ہزار میٹرک ٹن سویا بین جس میں جان لیوا وائرس شامل تھے رشوت لے کر ڈکلیئر کردیا، عدالت نے ایف آئی اے کو حکم دیا کہ ملزم ڈاکٹر فلک شیر کو گرفتار کرکے پیش کرے