Sunday, November 1, 2020
Home Trending پاکستان کوارٹر فائنل میں پہنچا تو چیمپئن بنے گا، عمران خان

پاکستان کوارٹر فائنل میں پہنچا تو چیمپئن بنے گا، عمران خان

imrankhanteam300x160320x180ورلڈ کپ انیس سو بانوے کے فاتح کپتان عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی تو اسے چیمپئن بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ محمد عرفان کو وکٹیں لینے کے لیے استعمال کیا جائے۔ورلڈ کپ انیس سو بانوے کے فاتح کپتان اور معروف سیاستدان عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی تو اسے عالمی چیمپئن بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ایڈیلیڈ کی وکٹ سلو اور اسپنرز کے لیے موزوں ہے۔ یہ وہ واحد گراؤنڈ ہے جہاں قومی ٹیم کینگروز کو شکست دے سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آئر لینڈ سے آخری گروپ میچ بھی ایڈیلیڈ میں کھیلنا ہے۔ اس لیے ایک فاسٹ بولر کم کر کے یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کرنا چاہیئے اور کامیاب ہونے پر اسے آسٹریلیا سے کوارٹر فائنل کی پلیئنگ الیون میں بھی رکھا جائے۔ پاکستان یہاں اسپنرز کی مدد سے ہی آسٹریلیا کو زیر کر سکتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ محمد عرفان ورلڈ کپ کا سب سے خطرناک بولر ہے۔ مصباح الحق کو چاہیئے کہ اسے رنز بچانے کے لیے نہیں وکٹیں لینے کے لیے استعمال کریں۔ وسیم اکرم بھی وائیڈ اور نو بالز کرواتے تھے لیکن وہ وکٹیں بھی لیتے تھے۔انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد ریگولر وکٹ کیپر اور دلیر بیٹسمین ہیں۔ وہ اگلے میچوں میں بھی ٹیم کو فتوحات دلا سکتے ہیں۔ مصباح الحق کو اب سمجھنا چاہیئے کہ میچ جیتنے کے لیے دفاعی نہیں جارحانہ انداز اختیار کرنا ہوتا ہے۔ امید ہے کہ وہ اگلے میچوں میں بہتر طور پر ٹیم کو لڑائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...