Thursday, October 22, 2020
Home کھیل شوٹنگ بال نمائشی میچ میں غازی شوٹنگ بال کلب اور واحد اسپورٹس...

شوٹنگ بال نمائشی میچ میں غازی شوٹنگ بال کلب اور واحد اسپورٹس کا مقابلہ برابر

footballشاہ فیصل کالونی اسٹیڈیم پر منعقدہ شوٹنگ بال نمائشی میچ میں غازی شوٹنگ بال کلب شاہ فیصل کالونی اور واحد اسپورٹس کورنگی کا مقابلہ برابر رہا نمائشی میچ میں دونوں ٹیموں نے دو دو گیم سے کامیابی حاصل کی شوٹنگ بال نمائشی میچ میں کراچی شوٹنگ بال ایسوسی کے سیکریٹری محمد اجمل نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر غازی شوٹنگ بال کلب کے سرپرست اعلیٰ عبدالحق،شمیم قریشی ،رانا ممتاز ،جاوید کیانی ،سیکریٹری کورنگی محمد حسین تبسم ،محمد عارف ایڈوکیٹ ،محمد طاہر بٹ ،قمر السلام ،سید افتخار حسین زیدی ،اعجاز قریشی ،شعیب الحق و دیگر بھی موجود تھے اس شوٹنگ بال نمائشی میچ میں رضوان ،شمیم اور سرامت نے نہایت عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا ۔بعد ازاں غازی شوٹنگ بال کلب شاہ فیصل کالونی کا سالانہ اجلاس زیر صدارت عبدالحق منعقد ہوا اجلاس میں سیکریٹری غازی شوٹنگ بال کلب نے سالانہ رپورٹ پیش کی اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سنیئر نائب صدر طاہر بٹ نے کہاکہ غازی شوٹنگ بال کے زیر اہتمام ہر ماہ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائیگا جس میں کراچی کی تمام شوٹنگ بال کلبز کو حصہ لینے کی دعوت دی جائیگی تاکہ شہر کراچی میں نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی کا حصول یقینی بنا ئی جاسکے اجلاس میں سیکریٹری کورنگی محمد حسین ،ٹیم کے کپتان سید افتخار حسین زیدی ،کرامت ،تحسین ،محمد علی شاہ ،طاہر بٹ ،محمد عارف ایڈوکیٹ ،شعیب الحق ،اسرار زیدی ،عاصم ،ناصر ملک اور کاشف بھٹی نے شرکت کی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شاہ فیصل میں6سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی

کراچی:شاہ فیصل میں6 سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی، پولیس کے مطابق زیادتی میں ملوث13سالہ لڑکےکوحراست میں لیا گیا ہے،بچی کا میڈیکل کروایا...

کراچی دھماکا، سندھ حکومت کا زخمیوں کے مفت علاج کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے گلشن اقبال میں واقع مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کے مفت...

غیر قانونی بھرتیاں, سندھ کے کئی افسران نیب کے شکنجے میں

کراچی: قومی احتساب بیورو نے سندھ کے اداروں میں غیر قانونی طور پر بھرتی کیے گئے17 گریڈ کے درجنوں افسران کے گرد...

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی