Saturday, October 31, 2020
Home کھیل نیٹ ورکنگ و اسپورٹس ایونٹ پارٹنرشپ اجلاس

نیٹ ورکنگ و اسپورٹس ایونٹ پارٹنرشپ اجلاس

1-11-2016کراچی حکومتِ سندھ کے اسپورٹس و یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ اور حبیب یونیورسٹی فائونڈیشن کے مشترکہ پراجیکٹ آئی لیڈ کے زیر اہتمام نیٹ ورکنگ و اسپورٹس ایونٹ پارٹنرشپ اجلاس گزشتہ روز انسٹیٹیوٹ فار ایڈوانسنگ کیرئیرز اینڈ ٹیلنٹس iACT ملیر میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس کا مقصد iLEAD پروگرام کے موجودہ شراکت داروں و دیگر اسٹیک ہولڈرز کو کھیلوں کے حوالے سے یکجا کرنا تھا۔ اس موقع پر سربراہ شعبہ صحت فزیکل ایجوکیشن و اسپورٹس سائنسز جامعہ کراچی ڈاکٹر باسط انصاری، پرنسپل گورنمنٹ کالج فزیکل ایجوکیشن ضمیر الدین جعفری، DPE ریجنل ڈائریکٹوریٹ کالج ایجوکیشن رفعت جہاں، گورنر سندھ سیکریٹریٹ کے ایڈیشنل سیکریٹری شمس الدین شیخ، سربراہ پراجیکٹس iACT سید فہیم جعفری اور مینیجر یوتھ پراجیکٹس علی حسن ، نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ جسمانی صحت کی سرگرمیوں میں حصہ لیں تاکہ ان میں صبر، رواداری اور ہمت پیدا ہوسکے۔ شرکاء میں کھیلوں کی ایسوسی ایشنز و اکیڈمیز، پبلک پرائیوٹ اسپورٹس باڈیز، یوتھ ڈویلپمنٹ، امپاورمنٹ، قیام امن کیلئے کوشاں این جی اوز، گورنمنٹ کالجز کے اسپورٹس کوچز اور صحت و فٹنس سے متعلق دیگر اسٹیک ہولڈز بھی شامل تھے۔ واضح رہے کہ iLEAD (انسپائرنگ لیڈرشپ، ایمپاورمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ) ایک جدید اسپورٹس ڈویلپمنٹ پراجیکٹ ہے جو نوجوانوں کو صحت مند و فعال طرزِ زندگی فراہم کرتا ہے۔ آئی لیڈ کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر شہروں سکھر، حیدر آباد، لاڑکانہ اور میر پور خاص میں بھی نوجوانوں کی ترقی کے لئے مصروفِ عمل ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...