Friday, October 23, 2020
Home کھیل زمبابوے کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں گے، کمشنر کراچی

زمبابوے کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں گے، کمشنر کراچی

commissinor karachiکراچی، کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کا کہنا ہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کو آئندہ ماہ فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں گے۔ زمبابوے کی ٹیم کراچی میں ایک ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔ دورے میں مہمان ٹیم کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ایک، ایک ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی۔ میچز سے کراچی میں بین الاقوامی کرکٹ کا دوبارہ آغاز ہو رہا ہے۔ شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ پی سی بی نے زمبابوین ٹیم کو کراچی میں شیڈول میچز کے لیے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا پیغام اسپورٹس فار پیس ہے۔ کراچی میں زمبابوے کی میزبانی ہمارے لیے اعزاز ہے۔ سیریز کے انعقاد سے شہر اور ملک کا مثبت امیج دنیا پر اجاگر ہوگا اور دیگر ٹیموں کی پاکستان آمد کی راہ بھی ہموار ہوگی۔کمشنر نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم کو مکمل فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی تاکہ بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کو پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے بھرپور اعتماد دیا جا سکے اور ملک کے سافٹ امیج کو دنیا کے سامنے پیش کیا جائے۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ، ڈپٹی کمشنر ایسٹ و دیگر متعلقہ سیکیورٹی اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں ےن کہا کہ دنیا کو پاکستان کے کھیلوں کے لیے محفوظ ملک ہونے کا پیغام دینا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...