Tuesday, October 20, 2020
Home کھیل شہید ہارون یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں اعظم اسپورٹس نے بلوچ...

شہید ہارون یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں اعظم اسپورٹس نے بلوچ اسٹار کو شکست دیدی

SPORTS PICTURE All Karachi Saheed Haroon Yadgari Football Tornament -05-11-2014رحیم محمڈن اور ہزارہ محمڈن کے زیر اہتمام شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تعاون سے شاہ فیصل کالونی فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری آل کراچی شہید ہارون یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے اہم میچ میں شہر کراچی کے نوجوانوں پر مشتمل ڈرگ روڈ کی معروف فٹ بال ٹیم اعظم اسپورٹس ڈرگ روڈ نے بلوچ اسٹار شرافی کو پنالٹی ککس پر 5-3سے شکست دیدی ،دوران کھیل کوئی بھی ٹیم گول اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی جبکہ پنالٹی ککس پر اعظم اسپورٹس کے عقیل خان ،ماجد،ثاقب ،سلیم اللہ اور کاشف اجمل نے درست نشانہ بازی کی اور بلوچ اسٹار شرافی کی جانب سے شہروز،اویس اور احمد حسین ہی گول کرنے میں کامیاب رہے ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ایک اور اہم میچ میں کالا پل کی معروف ٹیم امتیاز اسپورٹس نے مد مقابل گولڈن اسپورٹس کو 1-0سے ہرادیا کھیل کے دوران پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا دوسرے ہاف کے 50ویں منٹ میں امتیاز اسپورٹس کے کپتان اور اسٹار فارورڈ محمد نصیر منا نے خوبصورت گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی کو یقینی بنا دیا دیگر میچوں میں سرحد اسپورٹس نے ایف سی روورز کو 1-0سے ،آزاد الیون میمن گوٹھ نے فرنٹئیر مجاہد کو 3-1سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈائریکٹر دولت حقانی ٹریولز حج و عمرہ سروسز دولت شہباز نور کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا اس موقع پر مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں کی شاندار کا رکر دگی کو سراہتے ہوئے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر منتظمین ٹورنامنٹ کو شاندار ایونٹ کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض جاوید بنگش،عبدالکریم،فرید خان ،پرویز اور اسلم شاہ نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر کوچ محمد اقبال اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

امریکا میں 14 سالہ بچی نے کورونا کے علاج میں مددگار مالیکیول دریافت کرلیا

مریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ریاست ٹیکساس کے علاقے فریسکو کی رہائشی نوجوان طالبہ انیقہ چیبرولو کو ’تھری...

اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کا نجی اسکول مالکان کےخلاف احتجاجی مظاہرہ

کراچی:اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کا نجی اسکول مالکان کےخلاف احتجاجی مظاہرہ، گلشن اقبال میں واقع بیکن لائٹ اسکول کے سامنے والدین...

نارتھ ناظم آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے 21سالہ لڑکی جاں بحق

نارتھ ناظم آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے 21سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی,پولیس کے مطابق ناظم آباد انٹر بورڈ آفس کےقریب نامعلوم...

کراچی میں ہری مرچ اور شملہ مرچ کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

کراچی میں ہری مرچ اور شملہ مرچ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، 320 روپے اور 480 روپے فی کلو تک...