Saturday, October 24, 2020
Home Trending پاکستانی بلے بازوں نے گھٹنے ٹیک دیئے، 88 رنز پر9...

پاکستانی بلے بازوں نے گھٹنے ٹیک دیئے، 88 رنز پر9 کھلاڑی آﺅٹ

284029-Hafeez-1409382917-708-640x480کراچی، سری لنکا کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں پاکستانی بلے بازوں نے لنکن بولرز کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں اور قومی ٹیم کے 8 کھلاڑی صرف 81 رنز پر پویلین لوٹ چکے ہیں۔ سری لنکا کے رنگیری دمبولا انٹر نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ سود مند ثابت نہ ہوا اور محض 4 رنز پر شرجیل خان اپنا کھاتا کھولے بغیر ہی آو¿ٹ ہو گئے اس کے بعد حسب روایت پاکستانی کھلاڑیوں کو آنا جانا لگا رہا اور وقفے وقفے سے پاکستانی کھلاڑی خزاں کے پتوں کی طرح جڑتے رہے۔ احمد شہزاد 10، محمد حفیظ 1، مصباح الحق 18 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے جبکہ عمر اکمل اور صہیب مقصود 7،7 رنز بنا سکے۔

شاہد خان آفریدی بھی 2 رنز کر پویلین لوٹ گئے جب کہ وہاب ریاض صفر پر آو¿ٹ ہو گئے۔ بارش کے باعث 26 اوورز کے بعد کھیل روکا گیا تو فواد عالم 29 اور سعید اجمل ایک رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔
سری لنکا کی جانب سے تشارا پریرا نے 3، دھمیکا پرساد نے 2 جب کہ لاستھ ملنگا اور سکوگی پراسنا نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی, کراچی پولیس چیف

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا ہےکہ جیونیوز کے سینئر رپورٹر علی عمران کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی...

جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج

کراچی: جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق علی عمران کے بھائی طالب...

گلشن معمار، اسلحے کے زور پر 2 ملزمان شہری سے گاڑی چھین کر فرار

کراچی: شہر میں اسٹریٹ کرمنلز سے شہری غیر محفوظ، گلشن معمار میں احسن نامی شخص سے2 ملزمان ا سلحے کے زور پر...

آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ

کراچی: آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ، اعداد وشمار کے مطابق 22 اکتوبر2020 کو ختم ہونے والے...