Tuesday, October 20, 2020
Home Trending لنکن ٹائیگرز نے شاہینوں کے پرکاٹ کر ون ڈے سیریز اپنے نام...

لنکن ٹائیگرز نے شاہینوں کے پرکاٹ کر ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی

BwR3m6MCUAAAXo-کراچی، سری لنکا نے 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں پاکستان کو باآسانی 7وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ سری لنکا کے رنگیری دمبولا انٹر نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بارش سے متاثرہ میچ میں آئی لینڈرز کو جیت کے لئے 103 رنز کا ہدف دیا جو سری لنکا نے با آسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں پورا کر لیا۔ سری لنکا کی جانب سے تلکارتنے دلشن 50 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ ہوئے جب کہ مہیلا جے وردنے نے 26 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عرفان، سعید اجمل اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان کا پہلے بیٹنگ کا فیصلہ سود مند ثابت نہ ہوا اور محض 4 رنز پر شرجیل خان اپنا کھاتا کھولے بغیر ہی آو¿ٹ ہو گئے اس کے بعد حسب روایت پاکستانی کھلاڑیوں کو آنا جانا لگا رہا اور وقفے وقفے سے پاکستانی کھلاڑی خزاں کے پتوں کی طرح جڑتے رہے۔ احمد شہزاد 10، محمد حفیظ 1، مصباح الحق 18 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے جبکہ عمر اکمل اور صہیب مقصود 7،7 رنز بنا سکے۔ شاہد خان آفریدی بھی 2 رنز کر پویلین لوٹ گئے جب کہ وہاب ریاض صفر پر آو¿ٹ ہو گئے۔ بارش کے باعث کھیل 48 اوورز فی اننگ تک محدود کر دیا گیا لیکن پوری ٹیم 33ویں اوور میں 102 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی۔ سعید اجمل نے 6 رنز بنائے جب کہ محمد عرفان 5 رنز اسکور کر سکے، فواد عالم 38 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ قومی ٹیم کے 8 کھلاڑی 10 کا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

وزیر اعلیٰ نے زبردست قسم کی بیان بازی کی کی ہے، حلیم عادل شیخ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے زبردست قسم کی بیان بازی...

پاکستان تحریک انصاف کے وکلا کا کیپٹن صفدر کی ضمانت کا عدالتی حکم چیلنج کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے وکلا نے اعلان کرتے ہوئے کہا کیپٹین صفدر کی ضمانت کا عدالتی حکم چیلنج کریں گے ، ڈپٹی...

شیریں جناح کالونی مسافر بس میں دھماکہ، سیکورٹی اداروں نےعلاقے کو گھیر لیا

کراچی: شیریں جناح کالونی مسافر بس میں دھماکہ متعدد افراد زخمی، سیکورٹی اداروں نےعلاقے کو گھیر لیا، پولیس کے مطابق شیریں جناح...

شیریں جناح کالونی کےقریب مسافربس میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

کراچی: شیریں جناح کالونی کےقریب مسافربس میں دھماکا، متعدد افراد زخمی پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب...