Thursday, December 3, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کراچی ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ، لاک ڈاؤن والے علاقوں میں...

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، اسٹاک ایکسچینج میں 377 پوائنٹس کا اضافہ، 100 انڈیکس کی 337 پوائنٹس کے اضافے سے 42...

النور سوسائٹی میں صحافی کو لوٹ لیا گیا

تھانہ سمن آباد کی حدود النور سوسائٹی بلاک 19 میں ڈکیتی کی واردات، صبح سویرے نیوز ون ٹی وی کے نیوز پروڈیوسر اور پی...

شہر قائد میں پولٹری کی قیمتیں بے قابو

شہر قائد میں پولٹری کی قیمتیں بےقابو، مرغی کا گوشت 380 سے 400 روپے فی کلو اور زندہ مرغی 250 روپے میں فروخت ہورہی...

ایس ایس بی کوڈی کوڈی چیمپیئن شپ ضلع ایسٹ کے نام

10-01-2018کراچی سندھ اسپورٹس بورڈ دو روزہ کوڈی کوڈی چیمپیئن شپ کے فائنل میں ضلع ایسٹ کے شیرایسٹ کلب نے شاہ مرید ضلع ملیر کو شکست دے کرٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ سندھ سوسائٹی اسپورٹس گرائونڈ میں ہونے والے ان مقابلوں میں کراچی کے تمام اضلاع کی ٹیموں نے شرکت کی۔ فائنل کھیلنے کا اعزاز ضلع ایسٹ اور ضلع ملیر نے حاصل کیا۔ دونوں کے درمیان ڈبل فائنل مقابلہ کھیلا گیا دونوں مقابلے برابر رہے۔ پوائنٹس کی بنیاد پر شیر ایسٹ24-20سے فاتح قرار دی گئی۔ آرگنائزر عبدالستار خاصخیلی نے صوبائی سیکریٹری اسپورٹس و امور نوجوانان ڈاکٹر نیاز علی عباسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کوڈی کوڈی کے فروغ میں ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے جس کے لئے ہم ان کے شکر گزار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی وہ ہمارے ساتھ اس تعاون کو بر قرار رکھیں گے۔ بعد ازاں مہمان خصوصی چیئرمین یوسی31 نور خان برفت نے پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما پیر بخش خاصخیلی اور خان محمد مگسی کے ہمراہ فاتح کھلاڑیوں میں میڈلز‘ میرٹ سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کئے۔

Open chat