سندھ اسپورٹس بورڈ نیٹ بال ٹورنامنٹ،ایلیٹ اکیڈمی سرخرو

8-02-2019aکراچی( سندھ اسپورٹس بورڈ اور سندھ نیٹ بال ایسو سی ایشن کے اشتراک سے کشمیر ڈے نیٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایلیٹ اکیڈمی‘ پی ایف این اکیڈمی‘سٹی اسکول‘ حبیب گرلز اسکول‘سٹی اسکول ناظم آباد اور سندھ اکیڈمی نے شرکت کی۔ نیشنل کوچنگ سینٹر میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ کا فائنل ایلیٹ اکیڈمی اور پی این ایف اکیڈمی کے مابین کھیلا گیا جسے ایلیٹ اکیڈمی نے ایک سخت مقابلے کے بعد سات کے مقابلے میں 8 گول سے جیت کر فاتح ٹرافی اپنے نام کی۔ پی این ایف اکیڈمی دوسرے نمبر پر رہی‘مہمان خصوصی ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز نے کھلاڑیوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ہم اور ہماری تمام سپورٹ ان کے ساتھ ہے‘ انشاء اللہ جس طرح1948ء میں ہم نے آدھا کشمیر بھارت کے تسلط سے آزاد کرایا وہ دن دور نہیں جب مکمل کشمیر ہمارا ہوگا شہزاد پرویز نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دل آپ لوگوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں بہت جلد آپ کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور انشاء اللہ مقبوضہ کشمیر پر جلد پاکستانی سبز ہلالی پرچم لہرائے گا‘ بعد ازاں مہمان خصوصی شہزاد پرویز نے ڈائریکٹر پاکستان اسپورٹس بورڈ رفیق پیر زادہ اور صدر پاکستان نیٹ بال ایسو سی ایشن مدثر آرائیں کے ہمراہ فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافیز اور نقد انعامات تقسیم کئے اس موقع پر سندھ نیٹ بال ایسو سی ایشن کے سیکریٹری اعجاز الحق اور محمد ریاض بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top