سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ تین روز قبل ہونے والی سسٹم کی خرابی دور کرلی گئی ہے، ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا تھا گیس قلت کے باعث پیک لائن متاثر ہوئی تھی جس کے باعث شہر کے کچھ علاقوں میں گیس کی سپلائی متاثر ہوئی تھی اب کراچی سمیت سندھ بھر میں سپلائی کی صورت حال بہتر ہے،