Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں حادثات و جرائم سوئی سدرن گیس کمپنی کے چیف فنانشل آفیسر امین راجپوت گرفتار

سوئی سدرن گیس کمپنی کے چیف فنانشل آفیسر امین راجپوت گرفتار

SSGCکراچی،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بدعنوان افسران کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعہ کی شام قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سوک سینٹر کے قریب کارروائی کرکے سوئی سدرن گیس کمپنی کے چیف فنانشل آفیسر کو گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کی شام سوک سینٹر کے قریب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرکے سوئی سدرن گیس کمپنی کے چیف فنانشل آفیسر امین راجپوت کو گرفتار کرلیا ہے۔ امین راجپوت کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن سندھ کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے سابق ایم ڈی زوہیر احمد صدیقی اور سینئر آفیسر شعیب وارثی سمیت متعدد افسران کو گرفتار کرلیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...