Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں حادثات و جرائم عید کے دنوں میں آپریشن کو تیز کیا جائے گا،ایس پی اورنگی...

عید کے دنوں میں آپریشن کو تیز کیا جائے گا،ایس پی اورنگی ساجد سدوزئی

SindhPolice_Logoعید کے دنوں میں آپریشن کو تیز کیا جائے گا تاکہ کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نا آئے ۔گلشن معمار میں پویس نے مقابلے میں 2بھتہ خور ہلاک کر دئے10سے زائد افراد کے قتل میں ملوث سیاسی جماعت کے ٹارگیٹ کلر سمیت 4ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا 5ستمبر 2013سے اب تک پولیس مقابلوں میں 54 ملزمان ہلاک ،57 ٹارگیٹ کلر اور 65ملزمان کو زخمی حالت میںگرفتار کر لیا گیا ۔اس دوران 34پولیس افسر ان وہلکاروں کو شہیداور 16کو زخمی کیا گیا یہ بات ایس پی اورنگی ساجد سدوزئی نے جمعہ کے روز اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوارن بتائی انھوں نے کہا کہ پولیس افسران اور اہلکاروں کو ٹارگیٹ کرنے والے 17ملزمان گرفتار کئے جاچکے ہیں جبکہ 17ٹارگیٹ کلر مختلف مقابلوں میں ہلاک ہوچکے ہیں ۔ باقی پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا ۔

گلشن معمار پولیس پارٹی نے افغان کیمپ جنجال گوٹھ چاول گودام کے قریب تاجر سے بھتہ وصول کرنے کے لیے آنے والے 2بھتہ خور مقابلے میں ہلاک ہوگئے ۔ ملزمان نے ٹین کی چادریں اور موٹریں فروخت کرنےوالے تاجر شاکر کو 20لاکھ بھتے کی پرچی دی تھی اور اس کے بنگلے پر بھی فائرنگ بھی کی تھی ۔ملزمان کے قبضے سے 2ٹی ٹی پستول ایک مسروقہ 125موٹر سائیکل KEE-6465برآمد ہوئی ملزم میں سے ایک کی شناخت شوکت کے نام سے ہوگئی ۔ ملزمان کا لعدم جماعت سے تعلق رکھتے ہیں ۔ اورنگی ٹاون پولیس پارٹی نے ایک نمبر میںخفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے 10سے زائد افراد کی ٹارگیٹ کلنگ میں ملوث ایک سیاسی جماعت کے کارکن یاسین دانش عرف ماما ولد محمد عارف کو گرفتار کر لیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...