Saturday, October 24, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے، ثروت قادری

جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے، ثروت قادری

 pakistan-pm-sunnitehrik-sarwatejazqadri_11-19-2013_127011_lسربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ٹارگٹ کلرز ،بھتہ خوروں کے خلاف آپریشن مکمل امن وامان کے قیام تک جاری رہنا چاہیے ،رینجرز وپولیس نے ہزاروں جرائم پیشہ عناصر گرفتار کئے مگر ابتر حالات پر مکمل کنٹرول نہیں پایا جاسکا،لاقانونیت کا خاتمہ قانون کی بالادستی میں پوشیدہ ہے ،رینجرز کی بہترین کارکردگی کے باعث کراچی کے حالات قدرے بہتر ہوئے ہیں ،کراچی میں بھتہ خوروں ،ٹارگٹ کلرز ،کریمنل عناصر کی اجارہ داری ختم کئے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر معززین کے وفد وسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان کو دہشتگردی سے نجات دلانے کےلئے تمام اکائیوں کو کردار ادا کرنا ہوگا، عوام میں مذہبی فرقہ واریت کے خاتمے کےلئے شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان مسائل کی دلدل میں گھیرا ہوا ہے مگر حکمران مسائل حل کرنے کی بجائے دعوﺅں سے کام لے رہے ہیں ، استحصالی و سامراجی قوتیںپاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل ہیں ان سازشوں کو ناکام بنانے کےلئے اتحاد و یکجہتی کی جتنی آج ضرور ت ہے شاید پہلے کبھی نہ تھی ،انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے دہشتگردی سے نجات حاصل کرکے ہی ملک کو آگے کی طرف لیجایا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آگے کی طرف لیجانے کےلئے محب وطن قوتوں کو آگے آنا ہوگا،دہشتگرد کو چھتری فراہم کرنے والا بھی دہشتگر دہی کہلائیں گے، ملک کے خلاف زہر اگلنے اور عوام کو قتل کرنے والے معافی کے حقدار نہیں ہوسکتے ،آئین وقانون کی بالادستی میں امن وامان کا قیام اور دہشتگردوں کا خاتمہ پوشیدہ ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ایف آئی اے کی کراچی میں کارروائی، را نیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار

ایف آئی اے نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے را تیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار کرلیا، ترجمان ایف آئی اے...

کرپشن کا الزام، میونسپل کمشنر اور ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ معطل

کراچی:غیر قانونی طریقے سے من پسند کمپنیوں کو اشتہارات کے ٹھیکے دینے اور سرکاری فیس وصولی میں خرد برد کے معاملے پر...

رینجرزکی شہرکےمختلف علاقوں میں کارروائیاں، 18ملزم گرفتار

کراچی: سندھ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں ملوث 18 ملزمان کو گرفتار کر لیا،...

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...