Friday, November 27, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

سندھ بار کونسل انتخابات، وکلا کا احتجاج رنگ لے آیا

وکلا کا احتجاج رنگ لے آیا، سندھ بارکونسل کےانتخابات ملتوی کرنے کا نوٹی فکیشن واپس. ایڈووکیٹ جنرل...

لاک ڈاؤن ، سندھ حکومت کا نیا نوٹیفکیشن جاری

کورونا لاک ڈاؤن کے حوالے سے سندھ حکومت نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے. نوٹیفکیشن میں کاروباری...

اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کے ساتھ کھڑے ہیں، سعید غنی

صوبائی وزیرمحنت و تعلیم سعید غنی نے وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان اسٹیل مل سے 4500 سے...

بھارتی قید سے رہا 19ماہی گیر کراچی پہنچ گئے

بھارتی قید سے رہائی پانے والے19ماہی گیر کراچی پہنچ گئے،چیئرمین فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی عبدالبر نے استقبال کیا،پھولوں کے...

آئندہ 2 ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا

state Bank of Pakistanکراچی: آئندہ دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا ۔ماہرین کے مطابق بنیادی شرح سود 1فیصد تک مزید گھٹ کر گزشتہ 13 سال کی کم ترین سطح پر آنے کا امکان ہے۔ معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ مہنگائی کی رفتار دھیمی ہوکر تین عشاریہ دو فیصد پر آجانے کے بعد بنیادی شرح سود میں مزید عشاریہ پانچ فیصد سے ایک فیصد تک کمی متوقع ہے جس سے شرح سود کم ہوکر گزشتہ 13 سال کی کم ترین سطح پر آنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔رواںمالی سال شرح سود میں نمایاں کمی کیئے جانے کے باوجود نجی اداروں نے قرض وصولی کے معاملے میں ہاتھ کھینچے رکھاجب کہ سرکار کا قرضوں پر انحصار مزید بڑھ گیا ہے اور گزشتہ محض 8 ماہ کے دوران حکومت ایک ہزار ارب روپے کاقرض حاصل کرچکی ہے۔

Open chat