Friday, October 23, 2020
Home Trending اسٹیٹ بینک کا بینکوں کو 4 اہم افراد کی تفصیلات رینجرز کو فراہم...

اسٹیٹ بینک کا بینکوں کو 4 اہم افراد کی تفصیلات رینجرز کو فراہم کرنے کا حکم

state Bank of Pakistanکراچی: اسٹیٹ بنک نے رینجرز کی ہدایت پر تمام ملکی اور غیر ملکی بنکوں اور مالیاتی اداروں سے کہا ہے کہ وہ کراچی میں دہشت گردوں کو فنڈنگ کے الزام میں گرفتار چار اہم افراد کی تمام بنک تفصیلات فراہم کریں۔ تمام بنکوں اور ترقیاتی مالیاتی ادروں کے صدور اور چیف ایگزیکیٹیو کو لکھے گئے خط میں اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے چاروں اہم افراد کے نام بھی فراہم کئے ہیں ،جن میں سابق وزیر پیٹرولیم اور سابق صدر آصف زرداری کے قریبی دوست ڈاکٹر عاصم حسین شامل ہیں ۔ نجی ٹی وی کی ویب سائٹ رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر تین افراد میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر شعیب وارثی،ادارے کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر ذوہیر صدیقی اور کامران ابسان ناگی شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق رینجرز نے ان افراد ،ان کے ساتھیوں اور خاندانی افراد کے بنک اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کر نے کی کوشش کی تھی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز نے اسٹیٹ بنک سے کہا تھا کہ ملک میں کام کرنے والے تمام ملکی اور غیر ملکی بنکوں اور مالیاتی اداروں کو ہدایت کرے کہ اکاؤنٹ اوپننگ فارم ،اکاؤنٹ استعمال کر نے والے کسی دوسرے شخص کو دیئے گئے اجازت نامہ،دستخط کے کارڈ اور قومی شناختی کارڈ کی نقول فراہم کی جائیں ۔ اس کے علاوہ بنک اکاؤنٹ شروع ہونے کی تاریخ سے اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں ۔۔اسٹیٹ بنک نے کہا ہے کہ چاروں افراد کے انفرادی یا ان کے کاروبارکے دیگر اکاؤنٹس ،ڈپازٹ یا لاکرز کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی میں پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ عوام کے سامنے لائی جانی چاہیے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ عوام کے...

سندھ پولیس کے اہلکاروں کی پھرتی، ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

فیڈرل بی ایریا میں مصروف سڑک پر ڈکیتی کے دوران سندھ پولیس اہلکار بروقت پہنچ گئے اور شہری کو لوٹنے کی کوشش...

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...