Sunday, October 25, 2020
Home خاص خبریں کاروبار ایک سال میں براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری 80 فیصد کم ہوئی،...

ایک سال میں براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری 80 فیصد کم ہوئی، اسٹیٹ بینک

state Bank of Pakistanکراچی: پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری گزشتہ 2 ماہ میں 7.5 فیصد کے اضافے سے 11کروڑ 93 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جولائی اگست کے دوران 83 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 11کروڑ 9 لاکھ ڈالر رہی تھی، رواں مالی سال کے پہلے 2ماہ کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے انفلوز 12.5 فیصد کے اضافے سے 31کروڑ 80لاکھ ڈالر جبکہ آؤٹ فلوز 15.7 فیصد کے اضافے سے 19کروڑ 87 لاکھ ڈالر رہے۔ اس طرح خالص ایف ڈی آئی 11کروڑ 93 لاکھ ڈالر رہی۔ اعدادوشمار کے مطابق جولائی اگست کے دوران مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 79.9 فیصد کمی سے 3کروڑ 77 لاکھ ڈالر تک محدود رہی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 18کروڑ 79 لاکھ ڈالر رہی تھی۔ رواں مالی سال جولائی اگست کے دوران غیرملکی نجی سرمایہ کاری 79.2 فیصد کمی سے 4کروڑ 67 لاکھ ڈالر رہی، پورٹ فولیو سرمایہ کاری 164 فیصد گھٹ کر منفی 7کروڑ 26 لاکھ ڈالر اور غیرملکی پبلک انویسٹمنٹ 75.3 فیصد کی کمی سے منفی 90لاکھ ڈالر رہی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...