Sunday, October 25, 2020
Home Trending ڈالر کی ’ہیراپھیریاں‘ اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیوں کا اجلاس طلب کرلیا

ڈالر کی ’ہیراپھیریاں‘ اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیوں کا اجلاس طلب کرلیا

state Bank of Pakistanکراچی: زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی قدر میں مصنوعی اضافے کے خطرات کے پیش نظر فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی تجویز پرگورنراسٹیٹ بینک اشرف وتھرا نے کل 30 مئی بروز ہفتہ اسٹیٹ بینک میں ایکس چینج کمپنیوں پر مشتمل اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اس ضمن میں فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک محمد بوستان نے صحافیوں کو بتایا کہ اجلاس میں ڈالر میںسٹہ بازی کے روک تھام اور پاکستانی روپیہ کی قدرکو مستحکم رکھنے کی مشترکہ حکمت عملی طے کی جائے گی اور ڈالر کی قدرمیں مصنوعی اضافہ کرنے والے عناصر کی نشاندہی کے لیے میکنزم ترتیب دی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ڈالر سمیت دیگر اہم غیرملکی کرنسیوں کی بلاضرورت خریداری سے گریزکریں کیونکہ اسٹیٹ بینک اور فاریکس ایسوسی ایشن کی مشترکہ حکمت عملی کے نتیجے میں ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی واقع ہوگی ۔ جس سے انہیں بھاری نقصانات لاحق ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ فاریکس ایسوسی ایشن کی انفرادی کوششوں کے نتیجے میں جمعرات کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ کر 103.70 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ انہوں نے بیرون ملک تعلیمی، صحت اورسفری ضروریات کے لیے ڈالر کے طلبگاروں کو مشورہ دیا کہ وہ اوپن مارکیٹ میں مذکورہ قیمت سے زائد قیمت پر امریکی ڈالر کی خریداری نہ کریں اور زائد قیمت پر ڈالر کے فروخت کنندگان کے بارے میں فاریکس ایسوسی ایشن کے حکام کوبراہ راست معلومات فراہم کریں کیونکہ اسٹیٹ بینک اور فاریکس ایسوسی ایشن نے ڈالرکی قدر میں مصنوعی اضافہ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...