Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں کاروبار آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کمی کی جاسکتی ہے،گورنر...

آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کمی کی جاسکتی ہے،گورنر اسٹیٹ بینک

state Bank of Pakistanگورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا نے کہا کہ ایران پر امریکی پابندی کے باعث تجارت نہیں کی جاسکتی، کے اے ایس بی بینک کے تین لاکھ سے زائد رقم کے کھاتے داروں کو چھ ماہ سے قبل رقم کی ادائیگی کردی جائے گی،آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کمی جاسکتی ہے۔فیڈریشن ہائوس میں تاجروں وصنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا سخت مانیٹری پالیسی کے باعث افراط زر میں کمی ہوئی۔ گزشتہ مانیٹری پالیسی کے زریعے شرح سود میں پچاس بیسسز پوائنٹس کی کمی کی گئی معاشی اعشاریوں کو دیکھتے ہوئے شرح سود میں کمی جاتی ہے محض تیل کی قیمت میں کمی کے باعث شرح سود میں کمی نہیں کی جاسکتی۔گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ایران پر امریکہ کی جانب سے پابندی عائد ھے قانونی طور پر پاکستان کا بھی اس کا اطلاق ہوتا ہے ایران کے ساتھ تجارت پر دنیا کے بڑے بینکوں پر دس سے بارہ ارب ڈالرزکے جرمانے عائد ہوئے پابندی تک تجارت ممکن نہیں۔ کے اے ایس بی بینک کے تین لاکھ سے زائد کے کھاتے داروں کو چھ ماہ سے قبل رقم کی ادائیگی کردی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...