Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں کاروبار اسٹیک این شیک کا پاکستان میں بزنس شروع کرنے کا اعلان

اسٹیک این شیک کا پاکستان میں بزنس شروع کرنے کا اعلان

steaknshake320x180کرا چی ، ریسٹورنٹ انڈسٹری میں بہترین معیار کے برگر بنانے والے شعبے کے بانی اسٹیک این شیک نے آج اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں ریسٹورنٹ کے 15نئے آوٹ لٹس کھولے جائیں گے۔
اسٹیک این شیک نے ایم جے ہولڈنگز کے شریک ایف ایم فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ سے “بہتر برگر” کی چین پاکستان میں متعارف کرانے کے لیے ایک ایکسکلوزومعاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ مذکورہ معاہد ہ بگلاری کے ذریعے اسٹیک این شیک کو بین الاقوامی مارکیٹس تک وسعت دینے کے مستقل پروگرام کا حصہ ہے۔
ایم جے ہولڈنگز نے ایف ایم فوڈز کو اسٹیک این شیک کی وسعت کے لیے قائم کیا ہے ۔اس کے علاوہ ایم جے ہولڈنگز فوڈ،فنانشل اور میڈیا سروسز کی دیگر کمپنیوں کی بھی ملکیت کا حامل ہے۔
اسٹیک این شیک کے وائس پریذیڈنٹ بزنس ڈویلپمنٹ اینڈ آپریشنز MENA ،گریگ کیری نے کہا ” ایف ایم فوڈز ،اسٹیک این شیک کے پریمئم برگرز اور ملک شیکس کو پاکستان میں متعارف کرانے کے لیے بہترین پارٹنر ہے ۔
یہ برانڈ اسٹیک برگرز، فریش فرائز اور روائتی ہاتھ سے تیار کیے گئے ملک شیکس (یو ایس میں ZAGATسے نمبر 1ووٹ کیا گیا)کی بناءپرمثالی شہرت رکھتاہے اور اسے QSRمیگزین ±کی تازہ ترین رینکینگز کے مطابق ریسٹورنٹس میں ہونے والی اوسط سیلز کی بنیاد پر بہترین کارکردگی کے حامل پہلے پانچ برانڈز میں شامل کیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر ایف ایم فوڈز وسیم احمد نے کہا “ہم اسٹیک این شیک کو پاکستانی صارفین سے متعارف کرانے میں بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں جوکہ بہترین کوالٹی اور ذائقے کو خوب سراہتے ہیں ۔ اسٹیک این شیک 80سال سے قائم امریکن برانڈ ہے جو تازگی اور کوالٹی کا دوسرا نام ہے۔ ہمارا عزم ہے کہ ہم اسٹیک این شیک کے مینیوکو کوالٹی پر کمپرومایز کئے بغیر بہترین پرائس پر پیش کریں گے۔ اسٹیک این شیک کی پہلی برانچ کا آغاز 2015میں لاہور میں متوقع ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...