Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں کاروبار اسٹیل مل ملازمین 3 ماہ کی تنخواہ سے محروم، عید کی خوشیوں...

اسٹیل مل ملازمین 3 ماہ کی تنخواہ سے محروم، عید کی خوشیوں سے محروم رہنے کے خدشات

steel Mill karachiکراچی: اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا معاملہ نظر اندازکرنے کے باعث ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے اور تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ملازمین مالی مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے اسٹیل مل کیلیے بیل آؤٹ پیکیج مسترد کرنے کے بعد ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا معاملہ بھی کھٹائی میں پڑ گیا ہے اور ملازمین جون،جولائی اور اگست کی تین ماہ کی تنخواہ سے محروم ہیں جبکہ رواں ماہ کے آخر پر عید الضحیٰ کے باعث ملازمین کو سنت ابراہیمی کے فریضے سے بھی محروم رہنے کے خدشات لاحق ہوگئے ہیں۔اس ضمن میں ملازمین کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اسٹیل مل ملازمین کو ہنگامی بنیادوں پر تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائے کیونکہ ملازمین شدید تنگدستی کا شکار ہوگئے ہیں اور ملازمین کیلیے بچوں کی پڑھائی کے اخراجات اور گھر چلانے کے معاملات پورا کرنے مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...