Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں کاروبار پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کے لیے کوششیں تیز، چین میں روڈ شوز منعقد...

پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کے لیے کوششیں تیز، چین میں روڈ شوز منعقد ہوں گے

steel Mill karachiکراچی: نجکاری کمیشن نے بھی پاکستان اسٹیل کو ٹھکانے لگانے کے لیے سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ نجکاری کمیشن کے سربراہ محمد زبیر کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا وفد اتوار کو چین روانہ ہوگا جہاں پاکستان اسٹیل کی نجکاری کے لیے روڈ شوز منعقد کیے جائیں گے اور چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان اسٹیل کی نج کاری میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اسٹیل کی نجکاری کا کام عجلت میں انجام دیا جارہا ہے، پلانٹ اور کارخانوں کی صورتحال اور مطلوبہ سرمایہ کاری کا درست اندازہ تکنیکی آڈٹ کے بغیر نہیں لگایا جاسکتا تاہم نجکاری کمیشن کے مقرر کردہ فنانشل ایڈوائزر نے پاکستان اسٹیل کی پیش کردہ رپورٹس اور وزارت صنعت و پیداوار کے ریکارڈ کے ذریعے مالیاتی جائزہ مرتب کیا ہے جس میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ مسئلہ پلانٹ میں نہیں بلکہ پلانٹ چلانے والوں میں ہے۔ کابینہ کی اقتصادی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو جون اور جولائی کے مہینوں کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے 90 کروڑ روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو امید ہوچلی ہے کہ تنخواہیں عید سے قبل ہی آئندہ پیر کے روز ادا کردی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تیار مصنوعات کی فروخت میں ناکامی پر پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مصنوعات کی جلد از جلد فروخت یقینی بنانے اور آئندہ تنخواہیں اپنے وسائل سے ادا کرنے پر زور دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...