Tuesday, October 20, 2020
Home Trending اسٹیل مل کے ملازمین چار ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے...

اسٹیل مل کے ملازمین چار ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے پر بپھر گئے

steel Mill karachiاسٹیل مل کے ملازمین چار ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے پر بپھر گئے ،صبح دس بجے سے رات گئے تک مسلسل اسٹیل مل کے اندر اور باہر انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور دہرنا ،انتظامیہ کی جانب سے رقم کی موجودگی نہ ہونے کے باعث تنخواہوں کی فوری ادائیگی نہ کرنے کی مجبوری پر ملازمین سے مذاکرات ناکام ،انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد سے رابطہ، تنخواہیں نہ ملی تو احتجاج جاری رکھیں گے :ملازمین۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ کئی سالوں سے مالی بحران کا شکار اسٹیل ملز کے ملازمین گذشتہ چار ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے پر شدید مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں بچوں کی تعلیم اور روز مرہ کی چیزیں حاصل کرنا مشکل ہوگئیں ،مسلسل تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف گذشتہ روز اسٹیل مل کے ہزاروںملازمین نے صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک اسٹیل مل کے اندر چیئر مین کے دفتر کے سامنے احتجاجی دہرنا دیا جس کے بعد اے اینڈ پی کے ڈائیریکٹر حامد پرویز اور مزدور رہنماوں ظفر خان، اکبر ناریجو،تنویر ایوب،شبیر منگی کی جانب سے مذاکرات کےے گئے جس میں تنخواہوں کی فوری ادائیگی کے مطالبے پر انتظامیہ نے رقم کی موجودگی نہ ہونے کا عضر پیش کیا جس کے باعث مذاکرات ناکام ہوگئے، مزدوروں نے چھٹی کے بعد گیٹ سے باہر نکل کر گھروں کو جانے والی بسوں کو روک لیا اور تمام مزدوروں کو اتار کر ایم ٹی سی کے سامنے احتجاج کو دوبارہ جار ی کردیا جو سورج غروب ہونے کے بعد بھی جاری رہا مزدور رہنماو¿ں کا کہنا ہے کہ جب تک اسٹیل مل کا چیئرمین اور حکومتی نمائندے انہیں تنخواہوں کی ادائیگی کا یقین نہ دلائیں گے تب تک احتجاج جاری رہیگا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن صفدر کی ضانت منظور

مزار قائد بے حرمی کیس میں اغو کا مقدمہ درج ہونے کے بعد اب سٹی کورٹ ایک لاکھ روپے کت...

مصباح سے کوئی اختلاف نہیں، ان کا ورک لوڈ کم کیا ہے:مانی

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے پی ایس ایل اور پی سی بی تنازع کے...

چھاتی کا سرطان: کہیں آپ لاعلم تو نہیں؟

اینکرز کے کوٹ اور دوپٹوں پر لگی ’’پنک ربن‘‘ کا مقصد ناظرین کو ہر لمحہ ’’ ماہ اکتوبر: بریسٹ کینسر سے آگاہی...

کیپٹن (ر) صفدر گرفتار، سندھ حکومت نے لاتعلقی ظاہر کردی

اکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی کے ہوٹل سے گرفتار کرلیا گیا۔ مزار قائد کا تقدس پامال...