اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا دھرنا مسلسل 9ویں روز بھی جاری ہے۔ برطرف ملازمین چیئر مین اسٹیل ملز کے گھر کے باہر موجود ہیں، ملازمین نئی حکمت عملی کے تحت 3 شفٹوں میں دھرنا دے رہے ہیں، دھرنے میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیل ملز کے چیئر مین کو گھر سے نکلنے نہیں دیں گے۔