حکومت نے اسٹیل مل کی نجکاری کا اعلان کردیا، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیل کی نجکاری شفاف طریقے سے ہوگی، بند اسٹیل مل کے ملازمین کو ماہانہ 75 کروڑ روپے تنخواہ کی مد میں ادا کئے جارہے تھے، انہوں مزید کہا ہے برطرف کئے جانے والے ہر ملازم کو فی کس 23 لاکھ روپے ادا کئے جائیں گے، وفاقی وزیر نے سابقہ حکومتوں پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے اسٹیل مل کو تباہ کردیا تھا