اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا ریلوے ٹریک پر دھرنا، گاڑیوں کی آمدورفت معطل، ذرائع کے مطابق اسٹیل ملز کے برطرف کئے گئے ملازمین نے بن قاسم ریلوے ٹریک پر دھرنا دے کر ٹرینوں کی آمدورفت کو معطل کردیا، اس حوالے سے ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی ایکسپریس ،گرین لائن ، تیز گام ،شاہ حسین اور رحمن بابا ایکسپریس مختلف اسٹیشنوں پر کھڑی ہیں جب تک دھرنا ختم نہیں ہوگا ٹرین کو نہ تو روانہ کیا جائے گا اور نہ ہی آنے کی اجازت دی جائے گی۔