وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم کسی کو اسٹیل ملز کی زمین اور اس کے اثاثے ہتھیانے نہیں دیں گے۔ اسٹیل مل سے ملازمین کو نکالنے کے پس پشت موجودہ نااہل، نالائق اور سلیکیٹیڈ حکومت کا 19 ہزار ایکڑ زمین کو اپنے اے ٹی ایم کو دینا ہے۔ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی نجکاری ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ اسٹیل مل، پی آئی اے، واپڈا، ریلوے سمیت دیگر قومی اداروں کے متعلق جو بھی فیصلہ کرنا ہوگا اس کو سی سی آئی کے اجلاس میں رکھ کر ہی کیا جاسکتا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبائی کابینہ کے 4 ارکان پر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے، جو وفاق سے بات کرے گی۔