اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا نیشنل ہائی وے پر احتجاج، مظاہرے کے باعث نیشنل ہائی وے کے آنے اور جانے والی ٹریک پر ٹریفک معطل، وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی، ملازمین کا کہنا تھا کہ 8300 سے زائد ملازمین کی برطرفی کسی صورت قبول نہیں کرینگے، ملازمین کا مزید کہنا تھا موجودہ صدر عارف علوی نے اسٹیل میں کھڑے ہوکر وعدہ کیا تھا کہ کسی ملازم کو نہیں نکالا جائے گا،