کراچی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2018 کے پہلے روز کاروبار کا آغاز 240 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہوا جہاں کے ایس ای-100 انڈیکس تیزی کے رجحان کے ساتھ 40 ہزار 711 پوائنٹس پر بند ہوا۔نجی چینل کے مطابق مارکیٹ میں دن کا آغاز منفی رجحان سے ہوا تھا اور کاروبار دن کی کم ترین سطح 40 ہزار 170 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا تاہم جیسے ہی تیزی آئی تو بلند تر سطح 40 ہزار 816 تک چھو گیا۔پی ایکس ایس میں مجموعی طور پر 4 ارب 50 کروڑ مالیت کے 11 کروڑ 84 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔اسٹاک مارکیٹ میں 329 کمپنیوں کے حصص کی لین دین ہوئی جن میں سے 170 کے کاروبار میں اضافہ ہوا جبکہ 136 کے لین دین میں مندی رہی اور 23 کمپنیوں کے کاروبار میں استحکام رہا