کراچی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے پہلے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای-100 انڈیکس 776 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک اعشاریہ 91 فیصد پر بند ہوا۔مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 40 ہزار 535 پوائنٹس کی دن کی کم ترین سطح سے ہوا جس کے بعد کاروبار میں زبردست تیزی آئی اور دن کے اختتام سے قبل 776 پوائنٹس کے مجموعی اضافے کے بعد 41 ہزار 567 پوائنٹس کی بلند تر سطح پر پہنچ گیا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر368 کمپنیوں کے 23 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 221 کے کاروبار میں اضافہ، 125 کے کاروبار میں تنزلی جبکہ 22 کمپنیوں کے حصص کے لین دین میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔