PTI کی واضح برتری،اسٹاک ایکسچینج کارجحان مثبت

karachi stock exchange21کراچی نجی چینل کے مطابق عام انتخابات 2018 میں پی ٹی آئی کی واضح برتری کا اثر پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی پڑا، جہاں خریداری کی لہر دیکھنے میں آئی۔اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز 767 پوائنٹس اضافے سے ہوا اور 100 انڈیکس 42 ہزار 106 پر ریکارڈ ہوا،پی ٹی آئی کو توقعات سے بہتر نتائج ملنے پر اسٹاک ایکسچینج میں رجحان مثبت ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی پولنگ کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور تحریک انصاف کو اب تک قومی اسمبلی کی 119 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top