ہفتے کے تیسرے روز مندی پر کاروبار کا اختتام

karachi-stock-exchange-kse3کراچی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کا اختتام مندی پر ہوا اور100انڈیکس میں مجموعی طور پر 189 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 180 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا تھا۔ بعد ازاں مارکیٹ میں مندی کا رحجان رہا۔ اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 76,381,640 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت 5,215,930,918 روپے رہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top