اسٹاک مارکیٹ،انڈیکس501 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند

karachi-stock-exchange-kse3کراچی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی اور 100 انڈیکس 501 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ بند ہوا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی رہی اور 100 انڈیکس مسلسل مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتا رہا۔کاروبار کے آغاز سے ہی 100 انڈیکس مثبت زون میں رہا اور مارکیٹ کے اختتام پر 100 انڈیکس 41 ہزار 614 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران ہی 100 انڈیکس میں 277 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔رواں سال کے آغاز کے ساتھ ہی مارکیٹ میں مسلسل مثبت رجحان کے باعث سرمایہ داروں کی دلچسپی بڑھ گئی ہے اور وہ مارکیٹ میں اپنا سرمایہ لگا رہے ہیں۔اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 138,325,560 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستان روپوں میں 7,813,628,914 بنتی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top