شرافی گوٹھ سے اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث گروہ گرفتار، پولیس نے خفیہ اطلاع پر ملیر ندی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ملیر پولیس کے مطابق ملزمان کا گروہ شہر بھر میں چھینا جھپٹی اور موٹر سائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 پستول اور 2 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد۔ ملزمان میں محمد اویس، عبدالرحمٰن، ندا اور کاوش شامل ہیں۔